جمعرات 12 نومبر 2026 - 12:49
اسلامی اقدار کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق پیش کرنا افواہوں کے خلاف مؤثر ذریعہ ہے: مفتی مصر

حوزہ/ مفتی مصر نظیر محمد عیاد نے کہا ہے کہ اسلامی اصولوں اور اقدار کو آج کے دور کی زبان میں پیش کرنا اور انہیں سوشل میڈیا، ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ اور مصنوعی ذہانت سے متعلق مسائل کے ساتھ جوڑنا معاشرتی شعور بڑھانے اور غلط معلومات کو پھیلنے سے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مفتی مصر نظیر محمد عیاد نے کہا ہے کہ اسلامی اصولوں اور اقدار کو آج کے دور کی زبان میں پیش کرنا اور انہیں سوشل میڈیا، ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ اور مصنوعی ذہانت سے متعلق مسائل کے ساتھ جوڑنا معاشرتی شعور بڑھانے اور غلط معلومات کو پھیلنے سے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

مصر کے دارالافتاء کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق، انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کو جدید تعلیمی، تربیتی اور ذرائع ابلاغ کے پروگراموں میں شامل کرنے سے معاشرے کو افواہوں، گمراہ کن خبروں اور لوگوں کے ذہنوں پر غلط معلومات کے اثرات سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

مفتی مصر نے کہا کہ ڈیجیٹل دور کے مسائل سے نمٹنے کے لیے اسلامی اصولوں سے رہنمائی حاصل کرنا ضروری ہے۔ اس سے لوگوں میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت پیدا ہوگی اور وہ خبروں اور معلومات کو آگے پھیلانے سے پہلے ان کی جانچ پڑتال کرنے کے عادی بنیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا کو معلومات کے انتشار، افواہوں اور غلط خبروں جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ ایسے حالات میں ضروری ہے کہ معاشرے میں سچائی، اعتماد اور درست معلومات کو فروغ دیا جائے، تاکہ لوگ گمراہ کن خبروں اور معلومات میں ردوبدل کرنے والوں کے فریب میں نہ آئیں۔

نظیر محمد عیاد نے زور دیا کہ اسلامی اقدار کو جدید انداز میں پیش کرنا معاشرتی آگاہی بڑھانے اور لوگوں کو غلط معلومات کے خطرات سے بچانے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha